ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہندوستان کا پرچم لہرانے پر امیتابھ اور شاہ رخ نے سندھو کا شکریہ ادا کیا

ہندوستان کا پرچم لہرانے پر امیتابھ اور شاہ رخ نے سندھو کا شکریہ ادا کیا

Mon, 03 Apr 2017 18:22:31    S.O. News Service

ممبئی،3اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپر اسٹار امیتابھ بچن اور سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انڈیا اوپن سپر سیریز چمپئن پی وی سندھو کو ان کی فتح پر مبارکباد دی اور ہندوستان کو عزت بخشنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔بالی ووڈ ستاروں نے سندھو کی کامیابی پر ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ریو اولمپکس میں سپین کی کیرولینا مارین سے ہارنے والی سندھو نے اس مقابلے میں انہیں 21-19 اور 21-16 سے شکست دی۔بچن نے ٹویٹ کیا کہ پی وی سندھو نے انڈیا اوپن سپر سیریز خطاب جیت لیا، بہت شکریہ، اولمپکس میں ہارنے کے بعد خوبصورت چھوٹا بدلہ ... لیکن یہ زیادہ قابل اعتماد ہے۔ شاہ رخ نے لکھا کہ پی وی سندھو انڈیا اوپن سپر سریز خطاب جیت گئی ہیں، مبارک اور ہمیں فخرکااحساس دینے کے لئے شکریہ۔


Share: